9 جنوری، 2022، 9:29 AM

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار سے برطانوی اور جرمن وفود کے نئے سربراہان کی ملاقات

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار سے برطانوی اور جرمن وفود کے نئے سربراہان کی ملاقات

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی سے برطانوی اور جرمن وفود کے نئے سربراہان نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی سے برطانوی اور جرمن وفود کے نئے سربراہان نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق جرمن کے نئے نمائندے کی تعیناتی جرمنی میں نئی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ برطانوی وفد کے سابق سربراہ ریٹائر ہوگئے ہیں جس کے بعد برطانیہ نے ویانا مذاکرات میں اپنے وفد کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جرمنی اور برطانوی وفود کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران کے اعلی مذاکراتکار انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ویانا مذاکرات میں ایران کی توجہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ پرمرکوز ہے۔

News ID 1909439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha